جنت کی تمام نعمتیں، پھل اور میوے جات حضرت آدم کے تصرف میں دے دیئے گئے تھے۔ انہیں سوائے شجر ممنوعہ کے، تمام زرعی پیداوار کے استعمال کا اذن عام تھا۔ پھر جب با وجوہ ان کا ورود مسعود باغ عدن میں ہوا تو وہاں بھی بقائے زندگی کے لیے اشیائے خورو نوش موجود تھیں۔