Wheat Traveling Seminar 2020 نیشنل ویٹ ٹریولنگ سیمینار

رحیم یارخان()ویٹ ٹریولنگ سیمینار کے 20 زرعی سائنس دانون کا ویٹ کوارڈینیٹر عتیق الرحمن رتو کی قیادت میں جالندھر سیڈ اینڈ ریسرچ فارم کادورہ‘ چاروں صوبوں کے زرعی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے فارم پر کاشت شدہ گندم کی مختلف اقسام کابغور معائینہ کیا اور ملکی سطح پرعمدہ بیج فراہم کرنے پر مذکورہ ریسرچ فارم کی کارکردگی کو بے حد سراہا‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیم کے سربراہ ویٹ کوارڈی نیٹر عتیق الرحمن رتو نے کہا کہ گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کے لیئے اعلیٰ کوالٹی کے بیج کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کااستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے‘ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے فارم کے سیڈ منیجر میاں محمداسلم نے بتایا کہ وہ زمینداروں اور گندم کے ڈیلرز کو سیمینارز‘ فارمرزڈے اورمارکیٹنگ ڈویژن کے ذریعے زراعت سے متعلق جدید ترین معلومات بھی فراہم کررہے ہیں۔ قبل ازیں زرعی ماہرین کے جالندھر سیڈز اینڈ ریسرچ فارم پہنچنے پر جنرل منیجر سیڈز میاں محمداسلم‘ پروڈکشن منیجر محمد عرفان‘ فارم مینجر ابرار حسین ودیگر عملہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔