PAKAFGOI

پاکستان میں کاشت ہونے والے چاروں میں غذائی اجزاکی قلت اور ان سے حاصل ہونے والے سبز چارے  کی کمی کے باعث جانوروں کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہو پاتیں۔ دوران سال مئی ، جون اور اکتوبر ، نومبر جب بالترتیب ربیع اور خریف کے چارے ختم ہو رہے ہوتے ہیں تو اس وقت زمینداروں کو سبز چارے کی شدید کمی کا سامنا کرتا پڑتا ہے ۔ اس مسئلے کے حل کیلئے جالندھر پرائیٹ لمیٹڈ کی پاک افگوئی کے استعمال سے نہ صرف خوراک کی لاگت میں کمی کی جا سکتی ہے بلکہ جانوروں کے دودھ اور گوشت کی اضافی پیدوار سے زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے ۔ پاک افگوئی موسم بہار اور خزاں دونوں کیلئے موزوں ترین ہے ۔ 

Category: Tag:

! ہر سفید مکئی پاک افگوئی نہیں ہوتی 

ہمار عزم یہ ہے کہ پاکستان میں سبز انقلاب کے ساتھ ساتھ چارہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جو کہ ملکی خوشحالی کی طرف ایک اچھا قدم ہے ۔ پاک افگوئی مکئی برائے چارہ کا قد عام مکئی کے مقابلے میں تقریباً دو گنا ہو تا ہے ۔ اس لیے اس سے حاصل ہونے والے سبز چارے کی پیداوار بہت زیادہ ہے ۔ 

اک افگوئی صرف جالندھر سیڈ کارپوریشن کی رجسٹرڈ پراڈکٹ ہے اور جالندھر ہی اسے فروخت کرنے کا مجاز ہ ۔  

زیادہ پیداوار ہونے کی وجہ سے پاک افگوئی دو مرتبہ صدارتی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے 

MNT & President

پاک افگوئی کی نمایاں خصوصیات

اونچا قد، فصل جاندار ، تیز بڑھوتری ، پیداوار شاندار

  پاکستان کے تمام زرعی علاقوں میں کاشت کیلئے موزوں ترین۔

  چوڑا پتہ ، ٹانڈا رس دار ,   پیداوار صلاحیت 700 سے 800 من فی ایکڑ ۔

  خالص اور بہترین گریڈ کیا ہوا۔ 95فیصد اُگاو کے ساتھ۔ 

  انتہائی زود ہضم اور رس بھرا سبز چارہ 

زیادہ پروٹین ہونے کی وجہ سے جانوروں کے دودھ/گوشت کی زیادہ پیداوار 

  جووں اور بیماریوں کے خلاف بہتر قوت مدافعت 

سائیلج کیلئے زمیندار کی اولین پسند

  :زمین کی تیاری 

مکئی کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے زمین کی تیاری گہرا ہل چلا کر کریں۔ سہاگہ چلا کر ڈھیلے وغیرہ توڑ دیں اور زمین بھر بھری کریں۔ اگر سابقہ فصل کے مڈھ وغیرہ موجود ہون تو روٹا ویٹر  چلائیں۔ زمین کو ہموار کریں تا کہ پانی تمام کھیت میں یکساں پہنچ سکے ۔ بھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو بہتر ہے ۔ 

مقدار بیجوقت کاشت
چارہ کے لیے 35-40 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریںفروری 15 تا مارچ 31 بہاریہ مکئی
جون 15 تا اکتوبر 15موسمی مکئی 
پاک افگوئی سخت گرمی /سردی میں کاشت نہ کریں کیونکہ بڑھوتری رُک جاتی ہے
چارہ کیلئے آسان طریقہ چھٹہ ہے لیکن ڈرل یا کھیلوں کے ذریعے کاشت کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ :طریقہ کاشت
کم از کم ایک بوری ڈی اے پی + آدھی بوری یوریا بوقت بوائی او ر بعد میں 2-3 بوری یوریا ضرور استعمال کریں۔   :کھادوں کا استعمال
کیونکہ مکئی کی بڑھوتری زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کو پانی بھی زیادہ لگائیں۔ پہلا پانی بوائی کے تین ہفتے بعد لگائیں بعدمیں حسب ضرورت لگائیں۔   :آبپاشی 

Additional information

Available Packing

20 – Kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “PAKAFGOI”

Your email address will not be published. Required fields are marked *