گندم ہماری غذائی ضروریات کا انتہائی اہم اور لازمی جزو ہے اور پاکستان میں سب سے زیادہ رقبے پر کاشت ہونے والی فصل ہے ۔ ہماری گندم کی فی ایکڑ پیداوار دنیا کے بیشتر ممالک سے کم ہے۔ اگر ہم گندم کی فصل کے مختلف مراحل میں اس کی اہم ضروریات کو پورا کریں تو اس سے نہ صرف فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خوراک کی ضرورت پوری ہو گی۔

مرحلہ وار گندم کی دیکھ بھال اور ضروریات

بجائی کا مرحلہ

اس مرحلے میں خاص طورپر مناسب اور معیاری بیج کیلئے جالندھر پرائیویٹ لمیٹڈ کے تصدیق شدہ بیج کا ہی انتخاب کیا جائے۔ زمین کے اندر غذائی اجزا  کی ترسیل اور صحت مند فصل کے حصول کے لیے زمین کے اندر نامیاتی مادے کی مناسب مقدار ہونا بہت ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے رُستم آرگینو زمین میں نامیاتی مادہ کو پورا کرتا ہے جس سے فصل کا اگائو بہتر اور صحت مند فصل حاصل ہوتی ہے ۔ 

زمین نرم اور بھرُ بھری کرتا ہے۔زمین کے اندر پانی جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے ۔زمین کی ساخت کو بہتر کرنے اور زمین میں ہوا کی روانی کو بہتر کرتا ہے ۔ جڑ کی بڑھوتری کو بہتر کرتا ہے۔ جس سے گندم کی فصل کو اچھا آغاز ملتا ہے  ۔ زمین میں موجود خوردبینی جانداروں کی افزائش میں اضافہ کرتاہے ۔

بڑھوتری کا مرحلہ

گندم میں یہ مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں فصل جھاڑ بناتی ہے اور پیداوار کا حصول اسی مرحلےپر منحصر ہے ۔ اس مرحلے میں فصل کو جڑی بوٹیوں ، پانی ، کھاد اور دھوپ کے لیے مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ غذائی ضروریات کو بھی پورا کرنا پڑتا ہے۔ 

گندم میں نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاش پتوں کے ذریعے فوری جذب ہو کر غذائی نظام کا حصہ بن جاتی ہے ۔  پوودوں کی بڑھوتری کے عمل میں تیزی لاتا ہے ۔ پودے کو متوازن خوراک کی فوری فراہمی سے بہتر پیداوار۔ پوودوں میں گروتھ ہارمون آگسن کی مقدار بڑھا کر پڑھوتری کا عمل تیز کرتا ہے کلوروفل بننے کے عمل کو بہتر کرتا ہے ۔ جس سے فصل سر سبز اور زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔

پیداواری مرحلہ 

اس مرحلہ میں فصل سٹے بنانے کا عمل مکمل کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دانوں کی بھرائی بھی پوری ہوتی ہے ۔ لہٰذا فصل اور پیداوار کی بھر پور حفاظت اس مرحلے کی اولین ترحیح ہے تا کہ بچھلے مرحلوں میں کی گئی محنت کا پھل حاصل ہو سکے۔ اس مرحلے میں فصل کو ممکنہ بیماریوں سے اورفصل کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے تا کہ دانوں کی مکمل بھرائی ہو سکے ۔

پتوں میں بننے والی پیداواری خوراک کو متحرک کرتا ہے۔ جس سے سٹے کی لمبائی میں اضافہ ہوتا ہے۔;دانوں کی بھرائی کے عمل کو بہتر بناتا ہے ۔ جس سے دانے پچکتے نہیں ۔دانوں کے وزن میں اضافہ کرتا ہے جو بھرپور پیداوار کی ضمانت ہے ۔

پودوں میں پروٹین ، وٹامنز اور انزائمز بننے کے عمل میں اہم کردار اد اکرتا ہے ۔ گندم کی فصل کر گرنے سے بچاتا ہے۔پودے کے اندرونی نظام میں تمام غذائی اجزا کی نقل و حرکت کا اہم جزو ہے ۔پودے کے ناموافق موسمی حالات، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ۔

نقصان دہ جڑی بوٹیوں کا تدارک

گندم کی فصل میں گھاس نما (دمبی سٹی ، جنگلی جئی )اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے یہ ایک انتہائی موثر اور طاقت ور دوا ہے ۔ جو ایک ہی وقت میں دونوں قسم کی جڑی بوٹیوں پر موثر ہے ۔

26 Comments

  1. اسلام وعلیکم سر ❤❤❤ جناب گندم کی جڑی بوٹیوں کی کوئی نئی پروڈکٹ دے گندم کے پروڈکٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری سیل پر بہت برا اثر پڑتا ہے لہذا مہربانی فرما کر اس مسئلے کا حل نکالے

    شکری

    1. Use Nano-fortified urea. There are mainly two components in it. One microorganisms like bacteria which enhance root production and help in maximum nutrients absorption and other one is Nano particles which is itself a micronutrient and it help crop to withstand difficult situation and increase crop yield

    1. پنجاب کے جنوبی علاقے: فیصل آباد ، ملت ، آس، پنجاب، لاثانی ، اجالا
      پنجاب کے وسطی علاقے: گلیکسی ، پنجاب، فیصل آباد،اجلا، لاثانی، سحر، بھکر،ملت،

  2. محترم
    نور پور پاکپتن کے علاقہ میں کون سا گندم کا بیج بہتر اور اچھی پیداوار

  3. Dear Sir
    I would like to buy wheat seed abdul sattar 3bage at sukkur
    please inform where i purchase wheat seed at sukkur

  4. Mujhe help chahiya main New Ho first time is field main in howa ho gandum kb or kesy lagy ki kin kin chezo ki zarort hoge .
    From Lakhi Ghulam shah District Shikarpur Sindh.
    Whatsapp no. 03156222805

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *