close-up-of-wheat-326082

گندم ہماری غذائی ضروریات کا انتہائی اہم اور لازمی جزو ہے اور پاکستان میں سب سے زیادہ رقبے پر کاشت ہونے والی فصل ہے ۔ ہماری گندم کی فی ایکڑ پیداوار دنیا کے بیشتر ممالک سے کم ہے۔ اگر ہم گندم کی فصل کے مختلف مراحل میں اس کی اہم ضروریات کو پورا کریں تو اس سے نہ صرف فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خوراک کی ضرورت پوری ہو گی۔ 

مرحلہ وار گندم کی دیکھ بھال اور ضروریات

بجائی کا مرحلہ

اس مرحلے میں خاص طورپر مناسب اور معیاری بیج کیلئے جالندھر پرائیویٹ لمیٹڈ کے تصدیق شدہ بیج کا ہی انتخاب کیا جائے۔ زمین کے اندر غذائی اجزا  کی ترسیل اور صحت مند فصل کے حصول کے لیے زمین کے اندر نامیاتی مادے کی مناسب مقدار ہونا بہت ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے رُستم آرگینو زمین میں نامیاتی مادہ کو پورا کرتا ہے جس سے فصل کا اگائو بہتر اور صحت مند فصل حاصل ہوتی ہے ۔ 

زمین نرم اور بھرُ بھری کرتا ہے۔

زمین کے اندر پانی جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے ۔

زمین کی ساخت کو بہتر کرنے اور زمین میں ہوا کی روانی کو بہتر کرتا ہے ۔

جڑ کی بڑھوتری کو بہتر کرتا ہے۔ جس سے گندم کی فصل کو اچھا آغاز ملتا ہے  ۔

ز مین کے کیمائی تعامل کو متعدل کرتا ہے۔ جس سے تمام غذائی اجزا خاص طور پر پر فاسفورس کھاد کی پودے کو بہتر ترسیل ہوتی ہے

      زمین میں موجود خوردبینی جانداروں کی افزائش میں اضافہ کرتاہے ۔

Wheat (Rustam Organo)

بڑھوتری کا مرحلہ

گندم میں یہ مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں فصل جھاڑ بناتی ہے اور پیداوار کا حصول اسی مرحلےپر منحصر ہے ۔ اس مرحلے میں فصل کو جڑی بوٹیوں ، پانی ، کھاد اور دھوپ کے لیے مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ غذائی ضروریات کو بھی پورا کرنا پڑتا ہے   

گندم میں نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاش پتوں کے ذریعے فوری جذب ہو کر غذائی نظام کا حصہ بن جاتی ہے ۔ 

پودوں کی بڑھوتری کے عمل میں تیزی لاتا ہے ۔ 

پودے کو متوازن خوراک کی فوری فراہمی سے بہتر پیداوار۔

پودوں میں صحت مندجھاڑ بنانے میں معاون ہے ۔ 

پوودوں میں گروتھ ہارمون آگسن کی مقدار بڑھا کر پڑھوتری کا عمل تیز کرتا ہے ۔ 

کلوروفل بننے کے عمل کو بہتر کرتا ہے ۔ جس سے فصل سر سبز اور زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔

پیداواری مرحلہ 

اس مرحلہ میں فصل سٹے بنانے کا عمل مکمل کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دانوں کی بھرائی بھی پوری ہوتی ہے ۔ لہٰذا فصل اور پیداوار کی بھر پور حفاظت اس مرحلے کی اولین ترحیح ہے تا کہ بچھلے مرحلوں میں کی گئی محنت کا پھل حاصل ہو سکے۔ اس مرحلے میں فصل کو ممکنہ بیماریوں سے اورفصل کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے تا کہ دانوں کی مکمل بھرائی ہو سکے ۔ 

پودوں میں پروٹین ، وٹامنز اور انزائمز بننے کے عمل میں اہم کردار اد اکرتا ہے ۔ گندم کی فصل کر گرنے سے بچاتا ہے ۔ 

پودے کے اندرونی نظام میں تمام غذائی اجزا کی نقل و حرکت کا اہم جزو ہے ۔ 

پودے کے ناموافق موسمی حالات، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ۔ 

پتوں میں بننے والی پیداواری خوراک کو متحرک کرتا ہے۔ جس سے سٹے کی لمبائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

دانوں کی بھرائی کے عمل کو بہتر بناتا ہے ۔ جس سے دانے پچکتے نہیں ۔ 

دانوں کے وزن میں اضافہ کرتا ہے جو بھرپور پیداوار کی ضمانت ہے ۔ 

نقصان دہ جڑی بوٹیوں کا تدارک

گندم کی فصل میں گھاس نما (دمبی سٹی ، جنگلی جئی )اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے یہ ایک انتہائی موثر اور طاقت ور دوا ہے ۔ جو ایک ہی وقت میں دونوں قسم کی جڑی بوٹیوں پر موثر ہے ۔ 

نوکیلے اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں پر موثر ۔

فصل کے لیے محفوظ اور پیداوار  میں یقینی اضافہ ۔ 

دو طاقت ور جڑی بوٹی مار زرعی زہروں کا جدید فارمولیشن سے تیار کیا گیا کیمیا۔ جو گندم کی چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں پر دوہرا وار کر کے ان کو فوری تلف کر دیتا ہے ۔ 

جڑوں اور پتوں کے ذریعے سرائیت پذیر ہونے کی وجہ سے چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں میں خوراک بننے کے عمل میں فوری رکاوٹ۔

جڑی بوٹیوں کی اپنے طاقتور اثر سے فوری تلفی۔

چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کا جڑ سے مکمل اور دیرپا خاتمہ ۔ 

14 Comments

  1. اسلام وعلیکم سر ❤❤❤ جناب گندم کی جڑی بوٹیوں کی کوئی نئی پروڈکٹ دے گندم کے پروڈکٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری سیل پر بہت برا اثر پڑتا ہے لہذا مہربانی فرما کر اس مسئلے کا حل نکالے

    شکری

    1. پنجاب کے جنوبی علاقے: فیصل آباد ، ملت ، آس، پنجاب، لاثانی ، اجالا
      پنجاب کے وسطی علاقے: گلیکسی ، پنجاب، فیصل آباد،اجلا، لاثانی، سحر، بھکر،ملت،

Leave a Reply to عبدالستار Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *