20R52 – HYBRID CORN

(2 customer reviews)

رُستم ہابرڈ بیج مکئی 20آر52 موسمی کاشت کیلئے موزوں ترین ۔ سبز چھلی اور دانے دونوں کیلئے اولین انتخاب۔ سب سے زیادہ پیداواری صلاحیت ۔ چھلی پکنے کے بعد بھی پودا سرسبز۔ کم و بیش 110دن میں پک کر تیار ۔ جون سے آخر اگست تک کاشت کیلئے موزوں ترین۔ 

Category:

ہابرڈ مکئی سے اچھی پیداوار لینے کے سنہری اصول

بجائی کا مرحلہ
زمین باریک اور گہری تیار کریں۔
بیج قطاروں میں کاشت کریں۔ قطار سے قطار کا درمیانی فاصلہ 127 انچ اور بیج سے بیج کا درمیانی فاصلہ 8 انچ رکھیں۔
بیج کی گہرائی ڈیڑھ انچ سے زیادہ نہ ہو اور جہاں تک ممکن ہو سکے بیج کی گہرائی یکساں ہو۔
ہمیشہ زہر لگا بیج استعمال کریں۔
فصل کی بجائی مناسب وتر میں کریں تا کہ بیج کا اگاو یکساں ہو۔
کھادوں کا استعمال
 دو بوری ڈی اے پی     یا      2 بوری ٹی ایس پی + آدھی بوری یوریا      یا    5 بوری ایس ایس پی + آدھی بوری یوریا
 (دو بوری ایس او پی   یا    ایم او پی (بوقت بجائی 
تین سے 4 بوری یوریا مکئی کے مختلف بڑھوتری کے مراحل میں استعمال کریں ۔
کیڑوں اور جڑی بوٹیوں کا تدارک 
بجائی کے 24 گھنٹے کے اندر وتر کی حالت میں مناسب جڑی بوٹی مار زہر کا اسپرے کریں۔
مکئی کی بڑھوتری کے مختلف مراحل میں مختلف کیڑوں کے حملہ ہوتا ہے ۔ جن میں شوٹ فلائی اور کان بورر سر فہرست ہیں
کیڑوں کے حملہ کی صورت میں یہاں پر کلک کریں۔
فصل کی برداشت
جب فصل کے پردے تین چوتھائی خشک ہو جائیں تو پانی بند کر دیں ۔
جب چھلیاں خشک ہو جائیں اور دانوں کے سروں پر کالی تہہ بن جائے تو فصل برداشت کیلئے تیار ہو جاتی ہے ۔

Additional information

Available Packing

35000 Grains

2 reviews for 20R52 – HYBRID CORN

  1. hamza

    price

  2. Muhammad Saleem Shami

    MRP Rs. 7400/- in August 2023

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *