Sale!

Bio Green -50 (بائیو گرین)

(1 customer review)

3,250.00

بائیو گرین قدرتی راک (پتھر) فاسفیٹ اور درآمد شدہ خوردبینی بیکٹیریا(رائزو بیکٹیریا) کے منفرد فارمولے سے تیار کی گئی کھاد ہے اور اس کی پی ایچ نہایت کم ہے ۔ بائیو گرین فاسفورس کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ رکھنے کی بھی حامل ہے ۔ ان خصوصیات کی وجہ سے پودوں کا اگاو ، بڑھوتری اور بالآخر پیداوار پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔  

In stock

SKU: SKU-Biogreen Category:

بائیو گرین کی نمایاں خصوصیات


   فصل کے تمام مراحل پر فاسفورس کی فراہمی


زمین نرم ، بھربھری اور مسام دار


زمین دوست خوردبینی رائزو بیکٹیریا کی تعداد و حیاتاتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ


زمین کا وتر دیر تک رہتا ہے


کم پی ایچ کی وجہ سے فاسفورس کی پودوں کو مکمل دستیابی


زمین میں نامیاتی مادہ میں بہترین اضافہ


بائیو گرین میں موجود جرثومے تیزابی مادے خارج کر کے زمین سے فاسفورس کو قابل استعمال بناتے ہیں


بیج کا یکساں اگاو، مضبوط جڑیں اور بہتر پھیلاو


زمین میں ہوا اور پانی کی بہتر ترسیل

سفارشات برائے استعمال
طریقہ استعمال مقدار فی ایکڑ فصل
بوقت بجائی بذریعہ چھٹہ  دو سے تین بیگ  کپاس
بوقت بجائی بذریعہ چھٹہ  تین سے چار بیگ آلو
بوقت بجائی بذریعہ چھٹہ  تین سے چار بیگ گنا/کماد
بوقت بجائی بذریعہ چھٹہ  دو سے تین بیگ گندم / مکئی / جو
لاب کی منتقلی سے پہلے بذریعہ چھٹہ  دو سے تین بیگ دھان
بوقت بجائی بذریعہ چھٹہ  دو سے تین بیگ سبزیات
پودے کے تنے سے 1 میٹر کے گھیرے میں چھٹہ دے کر زمین میں ملا دیں  ایک سے دو کلو گرام فی پودا باغات

Additional information

Weight 50 kg
Dimensions 23 × 8 × 36 in

1 review for Bio Green -50 (بائیو گرین)

  1. Aftab Ahmad

    Excellent result try on one akr as experiment

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *